0

وزیراعظم سے پی ٹی آئی کے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اورممبران صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔وفد میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ایم این اے عطا اللہ اور ممبران صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ملاقات میں سندھ سے متعلقہ امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پانی کے منصوبہ کے فور اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں