0

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ملک میں جاری مہنگائی کا زور ٹوٹ گیا اور مسلسل کئی ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر 8.76 فیصد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے ایک ہفتے کے دوران رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں