0

ترکی کا ایس-400 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، امریکا دھمکیوں پر اتر آیا


واشنگٹن: امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ترکی روسی ساختہ جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کے مزید تجربات سے باز رہے ورنہ سیکیورٹی تعلقات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے امریکی دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزشتہ روز روس سے خریدے گئے دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کا پہلا تجربہ کیا جو کامیاب رہا جس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ ان تجربات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔بیان میں ترکی کو امریکا کا اتحادی گردانتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اگر ترکی ہماری تنبیہ پر کان نہیں دھرتا اور اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے خطے میں سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ ترکی کے مزید میزائل تجربات امریکا اور نیٹو اتحادی ہونے کی وجہ سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے متصادم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں