0

چیرمین نیب کی رمضان شوگر مل کے قرضہ جات رجسٹر کرنے کے خلاف اپیل مسترد

لاہور: عدالت نے چیرمین نیب کی رمضان شوگر مل کے قرضہ جات رجسٹر کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیرمین نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل کا تفصیلی تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ایس ای سی پی کو رمضان شوگر مل کا قرضہ رجسٹر کرنے کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کے قرضہ رجسٹر کرنے کے فیصلے کے خلاف چیرمین نیب نے اپیل دائر کی، چیرمین نیب کی اپیل قابل سماعت نہیں ہے، چیرمین نیب قانون کے مطابق ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار کمپنیز کے پاس اپیل دائر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے اپیل میں رمضان شوگر مل اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا تھا، نیب اپیل میں کہا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ایس ای سی پی کو رمضان شوگر مل کا قرض رجسٹرڈ کرنے کی اجازت دی، رمضان شوگر مل کے شئیر ہولڈرز کے خلاف ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، رمضان شوگر مل شہباز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں