0

ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم کے وکلا کی شہبازشریف کے خلاف درخواست دائر

لاہور: شہبازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز، انکوائریوں اورمقدمات کاریکارڈ طلب کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے سیشن کورٹ لاہور میں شہباز شریف کیخلاف درخواست دائرکردی۔ شہبازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز، انکوائریوں اورمقدمات کاریکارڈ طلب کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے وزیراعظم عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف نیریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کاڈیڑھ سال گزر نے کے باوجود جواب نہیں دیا، شہبازشریف کیجواب داخل نہ کرانے کی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا، شہبازشریف کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے تاکہ انصاف کیتقاضے پورے ہوسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں