0

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے، بلاول بھٹو زرداری


کھرمنگ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے کھرمنگ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ ہمیں جمہوری حقوق ملیں، ملک کی جمہوری جدو جہد میں کھر منگ کے نوجوانوں کا خون بھی شامل ہے، پیپلز پارٹی انسانی حقوق کی جدوجہد پریقین رکھتی ہے، ہم گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو اس کی شناخت دلائی اور ایف سی آر کا خاتمہ کیا، یہاں کے عوام کو ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ صرف ایک الیکشن نہیں گلگت بلتستان کا مستقبل ہے، پاکستان تحریک انصاف جھوٹی جماعت ہے،ان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، ہمیں عوام کو تبدیلی نہیں پی ٹی آئی کی تباہی سے بچانا ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ گلگت بلتستان کیعوام کا مستقبل تباہ ہو، پورے ملک میں گندم اور آٹے کا بحران ہے، عمران خان کی پالیسی کی وجہ سینوجوان بیروزگارہیں، وہ اسٹیل مل بند کرکے 10 ہزار مزدوروں کو بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں