0

ایسا عقاب جس کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے


ریاض: سعودی عرب میں عقاب کو ایک کروڑ، 55 لاکھ اور 50 ہزار 871 روپے میں نیلام کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے نوجوان رازق رزق اللہ الحسنانی نے عقابوں کی نیلامی میں اپنا عقاب بھی فروخت کے لیے پیش کیا اور حیران کن طور پر وہ عقاب صرف آدھے گھنٹے میں ہی تین لاکھ 61 ہزار ریال میں نیلام ہوگیا۔ عقاب کو صالح المطیری نامی شخص نے خریدا۔یہ عقاب المجیرمہ نامی علاقے سے شکار کیا گیا تھا جس کی لمبائی 15 انچ، چوڑائی 16 انچ اور وزن 1100 گرام تھا۔ اتنی اچھی قیمت ملنے پر رزاق نے دوبارہ اسی علاقے میں جا کر قیمتی عقاب کو پکڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں