0

جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، فواد چوہدری


لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔لاہور میں ایکسپریس نیوز کے خصوصی گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں، یہ چلنے سے پہلے ہی ناکام ہورہی ہے، اس تحریک کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن کے جلسوں میں عام لوگ تو بالکل ہی نہیں آ رہے ، عوام کی عدم شرکت سے اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے، جیسے جیسے مایوسی پھیل رہی ہے ویسے ہی پیپلز پارٹی ، مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) سے دورہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں