0

عمرہ کیلیے اب بیرون ملک سے بھی معتمرین کو آنے کی اجازت ہوگی، سعودی عرب


ریاض: سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ معتمرین کی آمد پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے معتمرین بھی یکم نومبر سیعمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر پابندی کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے جس کے تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے بیرون ملک سے عمرے کے خواہش مند خوش نصبیوں کو بھی مقدس سرزمین میں داخلے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرے کے لیے آنے والے معتمرین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہر ہفتے 10 ہزار خوش نصیبوں کو چنا جائے گا جو 50 افراد کے الگ الگ گروپس میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں