0

قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد منظور، فرانس سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے فرانس سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی ایوان کی نعرہ تکبیر گونج اٹھا، حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی الگ الگ قراردادوں کو مجتمع کرکے متفقہ قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی جس پر حکومت واپوزیشن وزرا، پارلیمانی لیڈرز اور ارکان کے دستخط موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد کا متن پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی حضور کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا، حجاب کیخلاف اقدامات قابل مذمت ہیں، 15 مارچ کو اسلاموفوبیا پر عالمی دن منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گستاخانہ خاکوں کا نوٹس لیکر اقدامات کرے، یہ ایوان او آئی سی ممالک سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتا ہے، یہ ایوان او آئی سی اور نان او آئی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسی توہین کو روکنے کے لئے قانون سازی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں