0

پی ٹی وی کو ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، شان شاہد


کراچی: اداکار و ہدایت کار شان شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے۔عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ مجھ سے متعلق لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ میں ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے خلاف ہوں حقیقت یہ ہے کہ میں مخالف کبھی نہیں رہا کیوں کہ وہ مذہبی تاریخ کے اعتبار سے ہم لوگوں کے لیے بہت ہی بہترین ڈرامہ سیریل ہے۔شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ میں بطور پاکستانی شہری یہ حق رکھتا ہوں اور جاننا چاہتا ہوں کہ 10 سے 15 کے عرصے کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن اپنے صارفین کے لیے اچھا مواد کیوں پیش نہیں کرسکا؟ ہم اپنے قومی چینل پر دوسرے ممالک کے ڈرامہ نشر کرسکتے ہیں تو ہم خود اس طرح کے ڈرامے کیوں نہیں بنا رہے؟ پی ٹی وی کو ایسے تاریخی سیریل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں