0

سانپ سیڑھی کا یہ کھیل بچوں کے پیٹ کے کیڑے کم کرسکتا ہے!


نائیجیریا: بچے کھیل کھیل میں بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں اور اب سانپ سیڑھی کی طرز پر کیڑے اور سیڑھی نامی بورڈ گیم بنایا گیا ہے جو بچوں کی آنتوں میں انفیکشن اور نتیجتا پیٹ کے کیڑوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔یہ گیم بالخصوص دیہی ماحول میں رہنے والے بچوں کو صحت و صفائی کے اصول سکھاتا ہے اور سب سے پہلے نائیجیریا کے بچوں پر آزمایا گیا ہے۔ اس کھیل کی بدولت واضح فائدہ دیکھا گیا۔نائیجیریا میں فیڈرل یونیورسٹی آف ایگریکلچر سے وابستہ طفیلیوں (پیراسائٹولوجی) کیماہر ڈاکٹر اویم ایکپو نے کہا کہ بالخصوص افریقی بچے دیہی ماحول میں کھیلتے ہیں اور وہاں مٹی میں موجود کیڑوں کے انڈے کسی طرح بچوں کی آنتوں میں پہنچ جاتے ہیں جسے ہیمنتھس کہتے ہیں۔ہم نے چھ ماہ تک بچوں کو یہ کیڑے اور سیڑھی کا گیم کھلایا اور نوٹ کیا کہ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کی شرح 25 سے 5.6 فیصد پر آگئی، ڈاکٹر اویم نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس گیم میں جگہ جگہ تصاویر اور معلومات لکھی ہیں جو بچوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہ کرتی ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں