0

پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا، مولانا فضل الرحمان


ملتان: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا، ہم مطمئن ہیں کہ تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، عوام نے حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا ہے، ہم مطمئن ہیں کہ تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی، ہمارا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا۔ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتا، سیاست میں مصلحتیں آتی رہتی ہیں، آپ غالبا کووڈ 19 کی بات کررہے ہیں، ہم تو کووڈ 18 سے نبرد آزما ہیں اور یہ جنگ جاری رہے گی، پاکستان میں حکومت نہیں، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے، ملکی حالات کس جانب جارہے ہیں سب دیکھ رہے ہیں، سی پیک کے مستقبل کو تباہ کر دیا گیا ہے، حکومت کو ادراک ہے لوگ انہیں نااہل سمجھتے ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ، صفدراعوان کی گرفتاری پی ڈی ایم کے خلاف سازش تھی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولیس افسران کا جارحانہ رد عمل سامنےآیا، ہم جلسے کرتے رہیں گے تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اور نہ مذاکرات کے حق میں ہیں، الیکشن کمیشن 2018 کیانتخابات کو منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں