0

کینیڈا میں درختوں سے انگوروں کی چوری کی عجیب واردات


کینیڈا: کینیڈا میں انگوروں کو براہِ راست درختوں سے چرانے کی عجیب وغریب واردات ہوئی ہے جس میں نصف ٹن یعنی 500 کلوگرام سے زائد وزنی انگور چرائے گئے ہیں۔صوبہ کوبیک میں یہ انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں پکے ہوئے انگور کے خوشے براہِ راست پیڑوں سے توڑے گئے ہیں۔ مالک کے مطابق یہ انگور بازار میں فروخت کے لیے بالکل تیار تھے۔ واقعے کیبعد پولیس سے رابطہ کیا گیا تو تفتیش شروع کی گئی لیکن اب تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس مختلف پہلوں سے یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا یہ ایک باقاعدہ کسی جرائم پیشہ گروہ کا کام ہے یا پھر شوقیہ طور پر کسی نے یہ مہم جوئی کی ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق اس باغ میں جتنے انگور بچے ہوئے تھے وہ چرالیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں