0

یہ سیارہ دوسری زمین ہوسکتا ہے، ماہرین


پیساڈینا، کیلیفورنیا: نظامِ شمسی سے دور، زمین جیسے کسی اور سیارے کی تلاش میں سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے مضبوط امیدوار سیارہ دریافت کرلیا ہے جو اپنی جسامت اور کمیت میں بالکل ہماری زمین جیسا ہونے کے علاوہ، اپنے ستارے سے ٹھیک اتنے فاصلے پر گردش کررہا ہے کہ جو وہاں زندگی کی موجودگی کیلیے ضروری ہے۔امریکا میں واقع ہارورڈ اسمتھسونیئن سینٹر فار ایسٹروفزکس کے سائنسدانوں نے ایسٹروفزیکل جرنل کے تازہ ترین شمارے میں تین مقالہ جات شائع کروائے ہیں جن میں یہ دریافت تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ (مقالہ 1، مقالہ 2، مقالہ 3)یہ سیارہ جسے ٹی او آئی 700 ڈی (TOI-700d) کا نام دیا گیا ہے، زمین سے 102 نوری سال دوری پر واقع ہے اور اسے ٹرانزٹنگ ایگزوپلینٹ سروے سٹیلائٹ (TESS) خلائی مشن کا ڈیٹا کھنگالنے کے بعد دریافت کیا گیا ہے۔تجزیئے کے مطابق، یہ اب تک ہمارے نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والے تمام سیاروں میں زمین سے مماثل ترین سیارہ ہے؛ یعنی اپنی کمیت اور جسامت کے لحاظ سے یہ بالکل زمین جیسا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں