0

حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سواکوئی کام نہیں، رانا ثنا اللہ


لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کیبیانات بھارتی بیانییسیمنسوب کرنیکے سواکوئی کام نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائق اورنااہل ٹولہ مسلط ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔ ملک میں کوئی عوامی فلاح کاکام نہیں ہورہا، کوئی گورننس نہیں ،جس کا جو دل کر تا ہے وہی کررہا ہے۔سردار ایاز صادق کے بیان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، محض انتقام کے باعث ایاز صادق کے بیان پر ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، اگر انہوں اگر غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟، اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کیا؟ دیگر حکومتی وزرا اور اراکین بھی ایاز صادق کے بیان پر خاموش رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں