0

خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی، شیخ رشید


لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کافی ابتر ہوتے جا رہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جا رہی ہے، سیاست سے لڑائی آپ کا حق لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے، عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہے اور اگر ریاست سے لڑائی ہے تو اس کے نتائج برے ہوں گے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں، خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں ، نواز شریف نے 6 آرمی چیف لگائے لیکن سب سے لڑائی کی، (ن) لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں، سب گواہ ہیں ایاز صادق 23 سال میں پہلی بار بولے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہنا پڑا کہ فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی بیانات میں احتیاط سے کام لے رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں