0

زحل کے چاند پر بھی زندگی کا ایک اہم کیمیائی مرکب دریافت


ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی ماہرینِ فلکیات نے زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر ایک ایسا نامیاتی سالمہ (آرگینک مالیکیول) دریافت کرلیا ہے جو زندگی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اسے ٹائٹن پر زندگی کی علامت قرار دینے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے۔سائیکلو پروپینائلیڈین کہلانے والے اس مرکب کا فارمولا C3H2 ہے جبکہ یہ ڈی این اے اور آر این اے کی تشکیل کرنے والے سالموں یعنی نیوکلیوٹائیڈ بیسز سے مشابہت رکھتا ہے۔امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے ماہرین نے یہ دریافت چلی میں نصب ایک بہت بڑی ریڈیو دوربین کی مدد سے کی ہے، جس کی تفصیلات آن لائن تحقیقی مجلے دی ایسٹروفزیکل جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔سائیکلو پروپینائلیڈین اس سے پہلے بھی ستاروں کے درمیان گیس اور گرد کے وسیع و عریض بادلوں میں دریافت ہوچکا ہے۔ البتہ زحل کے چاند پر اس کا مشاہدہ پہلی بار کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں