0

پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا، بلاول


غذر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہیہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابی مہم میں غذر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشاروں پر چلنے والے بھی کہتے ہیں ہم صوبہ دیں گے۔الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے بیانیے میں تبدیلی کی۔ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کیمعاملے پر عمران خان کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ گھردینیکاوعدہ کرنے والوں نے عوام کے سر سیچھت چھین لی۔ آج ملک میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی 2 حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں