0

الیکشن کے لیے گلگت بلتستان نے وفاق سے 11 ہزاراضافی سکیورٹی اہلکارمانگ لئے


گلگت بلتستان: گلگت بلتستان حکومت نے الیکشن کے دوران سکیورٹی کیلئے وفاق و صوبوں سے 11 ہزار کے قریب اضافی سکیورٹی اہلکار مانگ لئے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان الیکشن پربریفنگ میں کہنا تھا کہ الیکشن 15 نومبرکوہوگا۔ الیکشن میں 745362 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، اس بار 2015 کے مقابلے میں 126638ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت نے الیکشن کی سکیورٹی کیلئے وفاق و صوبوں سے 11 ہزار کے قریب اضافی سکیورٹی اہلکار مانگ لئے، گلگت بلتستان کے پاس دستیاب سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہیں تاہم الیکشن ڈے کی سکیورٹی پر ہمیں 16 ہزار سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔ اضافی فورس کی فراہمی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ و صوبوں سے پولیس کی فراہمی کیلئے رابطہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں