0

امریکا میں صدارتی انتخابی دنگل آج سجے گا، کانٹے دار مقابلہ متوقع


واشنگٹن: امریکا میں آئندہ چار برسوں کے لیے منصب صدارت پر کون فائز ہوتا ہے اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔صدر ٹرمپ اور مخالف امیدوار جوبائیڈن نے ووٹنگ سے پہلے انتخابی ریلیوں سے خطاب میں ووٹرز کا دل جیتنیکی بھرپور کوشش کی۔انتخابی مہم کے آخری روز صدرٹرمپ نے ڈیٹرائٹ جارجیا جنوبی کیرولائنا اور واشنگٹن میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو سب سے پہلے امریکا کی پالیسی جاری رکھیں گے جب کہ جوبائیڈن جیتے تو چین امریکا پر حکومت کرے گا۔ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے فلاڈلفیا میں ریلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ری پبلکن پارٹی جیتی تو روس کا امریکا میں اثر ورسوخ بڑھ جائے گا۔امریکا میں نو کروڑ سے زائد افراد قبل ازوقت ووٹنگ میں حق رائے دہی استعمال کر چکیہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔جوبائیڈن کی کئی ریاستوں میں غیر متوقع جیت صدر ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کا راستہ روک سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں