0

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شخص زخمی


اسلام آباد: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں