0

بیت الخلا میں ٹائمر لگانے پر چینی کمپنی پر شدید تنقید


بیجنگ: ایک چینی کمپنی پر اس وقت شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اس نے بیت الخلا میں ملازمین کے وقت کو قابو کرنے کے لیے سینسر اور ٹائمر لگائے ہیں۔ کمپنی چاہتی ہے کہ ملازمین اپنے کام اور پیداوار میں اضافے کی وجہ بنیں نہ کہ ٹوائلٹ میں فالتو بیٹھے رہیں۔بیجنگ میں واقع ٹیکنالوجی کمپنی قوائی شو نے اپنی کمپنی میں ملازمین کے بیت الخلا میں ڈجیٹل ٹائمر اور سینسر لگائیہیں۔ جیسے ہی کوئی ٹوائلٹ میں آتا ہے سینسر اسے محسوس کرکے ٹائمر چلاتیہیں۔ اس عجیب و غریب اقدام کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد ایک طویل بحث چھڑچکی ہے۔بعض افراد نے اسے کمپنی کا لالچ قرار دیا ہے تاکہ وہ ملازمین کو نچوڑ کر منافع بناسکے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے کمپنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کہا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کے مطابق کمپنی حق بجانب ہے کیونکہ چینی عوام ٹوائلٹ میں بھی اپنے فون پر مصروف رہتے ہوئے وقت ضائع کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں