0

زوم اور اسکائپ بھی آپ کی جاسوسی کرسکتے ہیں


ٹیکساس: کووڈ 19 کے تناظر میں ہم اسکائپ اور زوم کے ویڈیو سیشن سے واقف ہوچکے ہیں۔ اس دوران ہم دیگر پلیٹ فارم پر ٹائپنگ بھی کرتے ہیں، ڈیٹا دیکھتے ہیں اورمختلف اکانٹس میں پاس ورڈ شامل کرتے رہتے ہیں۔لیکن اب ہیکر حضرات بازوں کی حرکات و سکنات سے ٹائپ کئے جانے والے الفاظ کو جان سکتے ہیں اور اس کی تصدیق یونیورسٹی آف ٹیکساس اور یونیورسٹی آف اوکلاہوما نے کی ہے بلکہ انہوں نے اس کا عملی مظاہرہ کرکے ہر ایک کو حیران کردیا ہے۔جامعات کے ماہرین کہتیہیں کہ وہ کسی شخص کو ویڈیو کیدوران ٹائپ کرتا دیکھ کر بہت آسانی سے اندازہ لگاسکتیہیں کہ وہ کیا لکھ رہا ہے۔ خواہ ٹائپنگ کرنے والا زوم پر ہو، اسکائپ پر یا گوگل کے کسی اور پلیٹ فارم پر ہو 93 فیصد درستگی سے لکھے جانے والے الفاظ معلوم کرنا اب کوئی مشکل عمل نہیں رہا۔ اس ڈیٹا میں عام ای میل ، بینک اکانٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ معلوم کئے جاسکتیہیں۔جی ہاں! ویڈیو میں عموما! ہاتھ دکھائی نہیں دیتے لیکن یہ ماہرین کاندھوں کی حرکات سے اندازہ لگاسکتیہیں کہ وہ شخص کیا کچھ لکھ رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس میں کمپیوٹر سائنس کے ماہر مرتضی جدلی والا نے یہ طریقہ دریافت کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کورونا وبا کے دوران ویڈیو سیشن عام ہوئے اور اس تناظر میں محض کندھوں کی حرکات و سکنات سے معلومات حاصل کرنا ایک بہت تشویشناک بات بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں