0

نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا


لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان یوٹیوپ پر 5 ملین سبسکرائبر پانے والے پہلے قومی فنکار بن گئے ہیں۔سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان پہلے پاکستانی فن کار بن گئے جن کے یو ٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہوگئے ہیں جب کہ بھارت میں وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔استاد راحت فتح علی خان کو اس سے قبل موسیقی کے شعبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، 26 جون 2019 کو لندن میں ایک بہت بڑی تقریب میں دنیا بھر میں قوالی کے فن کو فروغ دینے اور نمایاں خدمات انجام دینے پر عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونی ورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازگیا تھا۔اس حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابیوں کو اپنے خاندان اور ٹیم کے نام کرتا ہوں اور اس میں سلمان احمد کی کاوشیں بھی شامل ہیں، میں نئی نسل کا بھی بے حد مشکور ہوں، جو سوشل میڈیا پر میرے گیتوں کو شہرت اور مقبولت کے آسمان پر پہنچا دیتے ہیں، مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ئوٹیوب پر میرے چینل کے 50 لاکھ سبسکرائب ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں