0

پٹرول مہنگا ہونے کیخلاف درخواست؛ اس کیس سے حکومت ہل جائے گی، لاہور ہائیکورٹ


لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے کیخلاف کیس میں ریمارکس دیے کہ اس کیس سے حکومت ہل جائے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری اشتیاق اے خان پیش ہوئے۔عدالت نے پیٹرولیم کمیشن کو تحقیقات 2 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کمیشن کی کم از کم 25 سے 30 کاپیاں عدالت میں جمع کروائی جائیں، آئندہ سماعت پر اگر تحقیقات مکمل نہ ہوئیں تو عدالت خود یہاں تحقیقات کروائے گی، یہ ایسا کیس ہے جس سے آپ کی حکومت ہل جائے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ فریق نمبر 10 پارکو کی طرف سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا ہے، یہ کون ہے جو اس طرح کے حیلے بہانے استعمال کر رہا ہے، شیخ انوار الحق نے پارکو کی طرف سے ملتوی کی استدعا کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہے، لاہور ہائیکورٹ زیادہ پرانی ہے یا اسلام آباد ہائیکورٹ؟، میں تمام ذمہ داروں کو ذاتی حیثیت طلب کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں