0

پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، رانا ثنا اللہ


لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا، پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جس میں پارٹی عہدیداروں اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ پی ڈی ایم کا 13دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اور فیصلہ کن ہوگا، یہ جلسہ موجودہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، 13 دسمبر کو ثابت ہوگا کہ لاہور جاگ اٹھا ہے، اس کے بعد پورا پاکستان جاگے گا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں استغاثہ نے عمران خان کو غلط بری کروایا، استغاثہ سے پوچھا جائے 6 سال عوام کا وقت کیوں ضائع کیاگیا؟، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں، ایک طرف عمران خان بریت اور دوسری طرف 120 نئی عدالتوں کی بات ہورہی ہے،خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے، اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا تو جمہوریت کیسے بڑھے گی؟چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں