0

فیصل واوڈا بیان حلفی جمع کرواتے وقت امریکی شہری تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی اور دہری شہریت سے متعلق جمع کرائے گئے بیان حلفی سمیت متعلقہ ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔جسٹس عامر فاروق نے وفاقی وزیر فیصل واڈا نااہلی کیس کی سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل ثنا اللہ زاہد نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق مصدقہ ریکارڈ جمع کرایا۔فیصل واوڈا کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے بجائے عدالتی کارروائی روکنے کی استدعا کی تو جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے عدالتی کارروائی کا مذاق نہ اڑائیں اور کورٹ کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلیں۔فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ اس متعلق الیکشن کمیشن میں بھی 4 درخواستیں زیر سماعت ہیں، ان پر فیصلے تک کارروائی روکی جائے۔ پٹیشنر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا یہ الیکشن کمیشن جاکر کہتے ہیں کہ معاملہ ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں