0

پی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا، بلاول بھٹو زرداریپی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا، بلاول بھٹو زرداری


گلگت: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے۔استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں، پہلیزراعت تباہ کی اب کسانوں سیاحتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے، عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی ہے، ہمارا دور آیا تو گلگت بلتستان کو شناخت دی گئی، یہاں کے نوجوانوں کو ملک بھر کے اداروں میں نوکری دلوائی، ہم نے جو جو کام کئے اس کا فائدہ آج تک ہورہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں