0

کورونا کی دوسری لہر؛ سیاسی جماعتیں ہجوم لگانے سے گریز کریں، پی ایم اے


کراچی: جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرنا ک ہے سیاسی جماعتیں ہجوم لگانے سے گریز کریں۔ پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے سر سید گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت مضبوط اور شدت والی ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہے، کورونا کی دوسری لہر کے دوران اب تک پاکستان میں 6 اور کراچی میں 2 ڈاکٹرز انتقال کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس خطرناک وائرس سے بہت احتیاط کی ضرورت ہے، چاہے حکومت میں شامل جماعتیں ہویا اپوزیشن کی جماعتیں ہجوم لگانے سے گریز کریں، سیاسی جماعتوں کے ہجوم میں لوگ آئیں گے اور ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے ذیادہ زمہ داری ہمارے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرائیں، ابھی صورتحال بہت ذیادہ تشویشناک نہیں ہے لیکن خوف زدہ ضرور ہیں، اگر موجودہ صورتحال میں حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں کامیاب ہوگئی تو اسکولز بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اسکول، کالجز کو مانیٹر کرنا حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج بھی ہے اور انکی زمہ داری بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں