0

4ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ


اسلام آباد: ملک میں 4 ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 14 ہزار 646 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہوگئی۔ یاد رہے اس سے قبل 24 جولائی 2020 کو ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار 487 کیس ریکارڈ ہوئے تھے۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 14 ہزار 646 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 16 ہزار 060 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 867 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 295 ، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 197، خیبرپختونخوا 39 ہزار 889 ، اسلام آباد میں 20 ہزار 471، بلوچستان میں 16 ہزار، آزاد کشمیر 4 ہزار 415 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 306 تعداد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں