0

حکومتی اتحاد کے اعزاز میں ظہرانہ، وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں حکومت کے اتحادیوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، بی اے پی اور جمہوری وطن پارٹی کے وفود سمیت وفاقی وزرا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی اور سندھ و خیبر پختونخوا کے گورنر نے شرکت کی تاہم مسلم لیگ (ق) نے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ظہرانے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تمام لوگ پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے یکجا ہیں، آپ کو نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہے، اپوزیشن مجھے بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے لیکن ان کو معلوم نہیں کہ میں نہ بلیک میل ہوتا ہوں نہ دبا میں آتا ہوں۔ اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں