0

حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کونہیں، مریم نواز

اسکردو: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیارکسی ادارے یا شخص کونہیں صرف عوام کو ہے۔اسکردومیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں عوام کی آوازبن کر یہاں آئی ہوں، آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی، پاکستان کی سیاست اب بدل گئی، عوام کے نمائندے مار کھاتے ہیں لیکن خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، ووٹ کا حق صرف ان کا ہے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف عوام کو ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کرکے چلے گئے، گلگت بلتستان پرجب میٹنگ ہورہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں بیٹھے تھے، جعلی وزیراعظم جھوٹے وعدے کرتا آیا ہے، کیا 50 لاکھ گھربنانے کا وعدہ پورا ہوا یا 9 دن میں ملک ٹھیک ہوا؟ لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو یہ نہیں معلوم کہ عوام کس طرح بھوک سے مررہے ہیں۔ یہ وزیراعظم نوکری کررہا ہے اس کو اپنے حق کا بھی نہیں پتا،جو انسان اپنی عزت کی پرواہ نہیں کرتا وہ آپ کی عزت کا کیا خیال کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں