0

گلگت بلتستان کے عوام پیسے وزیروں سے لے کرووٹ تیرکودیں، بلاول بھٹوزرداری

استور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پیسے وزیروں سے لے کر ووٹ تیرکو دیں۔استورمیں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران جمہوریت ہماری سیاست ہے اور ہماری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو تبدیلی کے نام پرتباہی سے بچانا ہے، جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے، یہ اقتدارمیں ضرور ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں۔ حکومت کے خلاف ہرطبقہ سراپا احتجاج ہے، مزدوروں سے لے کر تاجرتک سب احتجاج کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت دیر سے گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی بات پر لے کر آئے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں اس لیے پیکیج کا اعلان نہیں کررہے، الیکشن سے پہلے کس نے وزیراعظم کو گلگت کو پیکیج دینے سے روکا تھا۔ آپ نے تو میانوالی کو بھی پیکیج نہیں دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں