0

اگرکوئی بھی امیدوار برتری حاصل نہ کرسکا تو امریکی صدر کا انتخاب کیسے ہوگا


واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں فاتح کو 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن جوبائیڈن اور صدر ٹرمپ بالترتیب 269 اور 269 ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں یعنی کوئی بھی مطلوبہ اکثریت 270 ووٹس حاصل نہ کرسکا تو سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔امریکا میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے اور تاحال ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو معمولی برتری حاصل ہے جب کہ ابھی 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں تاہم یہ سوال بھی سر اٹھا رہا ہے کہ اگر دونوں امیدواروں میں سے کوئی بھی اکثریت حاصل نہ کرسکا تو امریکی صدر کا انتخاب کیسے عمل میں لایا جائے گا۔اگر دونوں امیدوار مطلوبہ اکثریت یعنی 270 الیکٹورل وٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو صدر کے انتخاب کے لیے امریکی آئین میں ایک راستہ موجود ہے جس کے تحت ایوان نمائندگان کے نو منتخب 438 قانون سازوں کو 6 جنوری سے قبل صدر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ایوان نمائندگان سے صدر کے انتخاب کے لیے ہر ریاست کا ایک ووٹ تصور کیا جائے گا اور اکثریت 26 ووٹ حاصل کرنے والے کو مل جائے گی۔ اسی طرح امریکی نائب صدر کو سینیٹرز منتخب کریں گے اور ہر سینیٹر کا ایک ووٹ تصور ہوگا جس کیلیے مطلوبہ اکثریت 51 ووٹس ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں