0

این آراو نہ دینے کا دعوی کرنے والا آج ہم سے این آراو مانگ رہا ہے، مریم نواز


اسکردو: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ این آراونہ دینے کا دعوی کرنے والا آج ہم سے این آراو مانگ رہا ہے۔اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسکردو کے شیروں کو نوازشریف اورمریم نواز کا سلام پہنچے، اگر (ن) لیگ دھاندلی سے ہرائی گئی تونہ گلگت بلتستان مانے گا نہ پاکستان اور اگر کسی کے پاس پاکستان کے مسائل کاعلاج ہے تو اس کا نام ہینواز شریف، اب دھاندلی رہیگی،نہ دھاندلی کرنیوالے،نہ ہی دھاندلی کی پیداوارعمران خان۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے سلیکٹڈ تھے اور اب ریجیکٹڈ ہیں، این آراونہ دینے کا دعوی کرنے والا آج ہم سے این آراو مانگ رہا ہے، جو انسان اپنی عزت کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا وہ عوام کی عزت کیسے بچاسکتا ہے، خود ہی مہنگائی کرتا ہیاور خود ہی نوٹس لیتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ایک مداری نے ایک کروڑ نوکروں کا خواب دکھا کرکڑوروں لوگوں کوبے روزگارکیا، 50 لاکھ گھردینیوالے نے لاکھوں لوگوں کوبے گھرکردیا، ڈھائی سال میں ان کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ گھبرائے پھرتے ہیں، حکومت کی کچھ دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے، موجودہ حکومت مجرم ہے انہوں نیعوام سے خوشیاں چھین لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں