0

بلاول کوپتا چل گیا ہے (ن) لیگ انہیں استعمال کر رہی ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پررد عمل میں کہا کہ ہرسیاست جماعت کا اپنا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے، بلاول کو پتا چل گیا ہے ن لیگ انہیں استعمال کررہی ہے اورپیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔شبلی فرازنے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مختلف ایجنڈا ہے، پارٹیاں آہستہ آہستہ پی ڈی ایم بیانیے سے لاتعلقی ظاہرکررہی ہیں، جو کریک نظرآرہے تھے وہ اب ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں، ہمارا موقف ہمیشہ پاکستان اوراس کے ادارے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں