0

ناقص فیلڈنگ نے ٹیم مینجمنٹ کی نیندیں اڑادیں


لاہور: ناقص فیلڈنگ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی نیندیں اڑا دیں جب کہ زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بہتری کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔پاکستان کی زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہفتے کو ہوگا۔ اس سے قبل تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کو 2دن پریکٹس کے لیے میسر ہیں، ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو سخت دباو کا شکار کرنے والی مہمان ٹیم فتح کا مشن مکمل نہیں کرپائی تھی لیکن حوصلہ جوان رکھا اور بالآخر تیسرے میچ میں اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی،گرین شرٹس کی فیلڈنگ میں غلطیوں کی وجہ سے بھی حریف بیٹسمینوں کو ایک بڑا ٹوٹل جوڑنے میں مدد ملی۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وقت کم اور مقابلہ سخت والی بات ہوگی، اس لیے ایک ڈراپ کیچ یا غلط اسٹروک کا خمیازہ شکست کی صورت میں اٹھانا پڑ سکتا ہے،جمعرات کو ٹریننگ کے دوران سب سے زیادہ توجہ فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے پر مرکوز رکھی گئی،فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے طویل سیشن میں کھلاڑیوں کو اونچے کیچز کی پریکٹس کرائی، باونڈری کے قریب سے گیند تھرو کرنے اور وکٹوں کو نشانہ بنانے کی مشق بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں