0

واٹس ایپ میں سات روز بعد میسج غائب ہونے کا نیا آپشن


لندن: واٹس ایپ نے پیغامات کے لیے ایک نیا آپشن پیش کیا ہے جس میں بھیجنے اور وصول کرنے والے کے فون سے پیغامات ازخود سات روز میں غائب ہوجاتیہیں۔فیس بک نے اس کے لیے ڈس اپیئرنگ مسیجز کا آپشن پیش کیا ہے جسے دو ارب صارفین کی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن اس ماہ کے آخر تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ اپنے ایک بلاگ میں واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے سات دن بعد میسج ازخود ختم ہونے کے آپشن کے تحت دماغی سکون ہوگا کہ متن برقرار نہیں رہے گا۔ تاہم صارفین چاہیں تو ٹیکسٹ اور تصاویر کے اسکرین شاٹ محفوظ رکھ سکیں گے۔ لیکن یہ آپشن منتخب کرتے ہی پیغامات سات روزتک ہی دیکھیں جاسکیں گے۔اسی طرح واٹس ایپ کے کسی گروپ کے ایڈمن کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ وہ اسے ڈیلیٹ کرسکے اور یوں ہر انفرادی اکانٹ کے ساتھ اس آپشن کو آن یا آف کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں