0

آب و ہوا میں تبدیلی: آرکٹک جانوروں کی وقت سے پہلے نقل مکانی

میری لینڈ: ماہرین نے کہا ہے کہ آرکٹک میں آب و ہوا کی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے کئی جانداراب وقت سے پہلے نقل مکانی کررہے ہیں کیونکہ موسم کی بے یقینی سے موسمِ سرما کی نقل مکانی پر فرق پڑا ہے۔آرکٹک میں ماہرین نے 30 برس کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جس میں یہاں پائے جانے والے 86 سے زائد اقسام کے جانوروں کی عادات کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سرِ فہرست گولڈن ایگل اور برفانی بارہ سنگھے (رینڈیئر) ہیں جن کی نقل مکانی میں غیرمعمولی تبدیلی ہوئی ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ کے وائلڈ لائف پروفیسر ایلیزیئر گورارے نے کہا، ہم جانوروں کی بڑی تعداد کو بڑے پیمانے پر مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جانور نہ جانتے ہوئے بھی بدلتی ہوئی آب و ہوا کے تحت خود کو بدل رہے ہیں اور کئی برس سے یہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔پروفیسر ایلیزیئر گورارے اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ 15 برس تک 900 مادہ رینڈیئر پر جیوگرافیکل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) کے برقی ٹیگ لگائے۔ انہوں نے غور کیا کہ ہر سال اس میں عین ایک دن کا فرق آیا اور وہ ایک دن قبل اپنے بچوں کو جنم دینے کے لیے نقل مکانی کرگئی اور یوں 15 سال میں 15 روز کا فرق ہوا۔ اس کی وجہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں