0

اداکارہ میرا پر غریبوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام

لاہور: اداکارہ میرا کا لاک ڈان کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب نیک نامی کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کے اس مبینہ فراڈ کا پول کھل گیا۔اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔ میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکھٹا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں