0

امریکا میں ایک بار پھر ایک کتا میئر منتخب

امریکا کے ایک نواحی قصبے ریبٹ ہیش میں فرنچ بل ڈاگ کتے ولبر بیسٹ نے 13 ہزار 143 ووٹوں سے میئر منتخب ہوگئے۔کوریئر جرنل کے مطابق شمالی کینٹکی میں واقع ایک چھوٹے سے امریکی قصبے کے مکینوں نے اپنے علاقے کے میئر کے لیے ایک کتے کا انتخاب کیا ہے۔ میئر کے لیے اس انوکھے انتخاب میں 22 ہزار 985 ووٹ ڈالے گئے جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ ٹرن آوٹ ہے۔نومنتخب میئر ولبر بیسٹ کے ترجمان اور ان کے انسانی دوست ایمی نولینڈ نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ہم دونوں اس جیت پر کافی مسرور ہیں اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے بنا یہ کامیابی ناممکن تھی۔ایمی نولینڈ نے مزید بتایا کہ میئر کے الیکشن میں کتے کا انتخاب ایک دلچسپ مہم جوئی اور معنی خیز مقصد ہے تاکہ ریبٹ ہیش کو محفوظ رکھا جاسکے جو اپنے مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں