0

نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لیے بھارت کی زبان بول رہے ہیں، وزیر اعظم

حافظ آباد: وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لئیاس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کیا جائے، رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے 50 فیصد عوام کی ہیلتھ انشورنس ہوجائے گی، جس سے ہر خاندان کا 10 لاکھ روپے کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال میں مفت علاج ہوسکے گا، 2021 میں پنجاب کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی سہولت دستیاب ہوگی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے غریبوں کے لیے پناہ گاہوں کا منصوبہ شروع کیا، روٹی ،کپڑا اور مکان کی بات تو پہلے بھی کی گئی لیکن اب حقیقی معنوں میں غریب اپنا گھر بناسکیں گے، نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت غریب لوگ بھی اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کے لیے 5 فیصد سود پر عوام بینکوں سے قرضے لے سکیں گے،ملک سیغربت کم کرنے کے لیے پالیسیاں بنارہیہیں، پختونخوا میں کوئی بھی جماعت دوبارہ برسر اقتدار نہیں آئی لیکن 2018 میں پی ٹی آئی کو دوبارہ موقع ملا، خیبرپختونخوا میں 9 فیصدغربت کم ہوئی اس لیے لوگوں نے پی ٹی آئی کو دوبارہ ووٹ دیا۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی کے لیے ہم کام کررہے ہیں، ان کے دور میں نیب غلام تھا جب کہ ہمارے دور میں نیب آزاد ادارہ ہے، ہم نے ان کے خلاف نئے کیسز نہیں بنائے، یہ انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے تھے، جب ان کا سرکس لگتا ہے تو اس میں سب قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ان لوگوں نے پوری کوشش کی کہ منہگائی ہوگئی ہے اسے نکال دو، یہ کہتے ہیں کہ ان سے چوری کا نہ پوچھا جائے، جب میں نہیں مانا تو انہوں نے اداروں پر حملے شروع کیے، یہ جتنے مرضی جلسے کریں جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے انہیں نہیں چھوڑوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں