0

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 19 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے اور نوجوان بلے باز حیدر علی صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 55 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ حفیظ 36 رنز بناکر آٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برینڈن ٹیلر اور کپتان چمو چھبابا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں چھبابا کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ٹیلر اور سین ولیمز نے جارحانہ انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا تاہم 34 کے مجموعی اسکور پر حارث رف نے ٹیلر کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 20 رنز بناکر آٹ ہوئے اور سین ولیمز کی اننگز عثمان قادر نے 25 رنز پر ختم کی جب کہ سکندر رضا صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 70 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ ایلٹن چکمبورا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رف ، وہاب ریاض نے 2،2 اور محمد حسنین، عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کی جانب سے سابق لیجنڈری اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں