0

گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے، ہمیشہ دھاندلی سے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کیعوام انہیں پہچانتے ہیں اور وہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ 5 سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کے لئے کیا کریں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں