0

اسمارٹ فون کی بیٹری کی مدت بڑھائیے


دنیا میں آج اربوں لوگ اسمارٹ فون استعمال کرنے لگے ہیں۔اس کے سستے ہونے پر اب ہر کوئی اس کا مالک بن سکتا ہے۔ مگر بہت سے اسمارٹ فونوں کی ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ ان کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔یہ امر کوفت کا باعث بنتا ہے۔خوش قسمتی سے بیٹری کی زندگی بڑھانے والے طریقے موجود ہیں۔ان کے ذریعے بیٹری کی مدت استعمال خاصی بڑھ جاتی ہے۔ان طریقوں کا بیان درج ذیل ہے۔اسکرین کا استعمال: اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ توانائی اس کی اسکرین استعمال کرتی ہے۔ لہذا اسکرین کی روشنی کم کر دیجیے۔یوںآئی فون پر ایک گھنٹے میں 54 فیصد جبکہ اینڈرائیڈ فون پر 30 فیصد کم بیٹری صرف ہوتی ہے۔بیٹری نچوڑنے والے اشتہارات: ویب برازنگ کے وقت سمارٹ فون اشتہارات ڈان لوڈ کرتے ہوئے خاصی توانائی خرچ کرتا ہے۔ چناں چہ ایڈ بلاکرانسٹال کرکے بھی آپ بیٹری کی زندگی بڑھا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آئی فون کے لیے 1blocker اور اینڈرائیڈ کے لیے Ghostery Privacy Browserاچھے پروگرام ہیں۔ڈان لوڈ موسیقی سنیے:نوجوان انٹرنیٹ پہ بیٹھے گانے سننا پسند کرتے ہیںلیکن اس طرح بیٹری زیادہ پاور استعمال کرتی ہے۔ مثلا وائی فائی کنکشن پر 2 گھنٹے گانے سننے سے 10 فیصد بیٹری خرچ ہوتی ہے مگر فون کے اندر موجود گانے سننے پر بیٹری کا خرچ صرف 5 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں