0

مریم بی بی !دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپکا کیا چلے گا، فردوس اعوان


لاہور: وزیراعلی پنجاب کی معاوں خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔پنجاب میں معاون خصوصی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر فرودس عاشق اعون ٹوئٹر پر بھی متحرک ہوگئی ہیں۔ انہوں نے آج مختلف ٹوئٹس میں اپوزیشن رہنماوں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران کی گئی تقریروں پر بھی تند وتیز تبصرے کیے۔امریکی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں ںے کہا کہ حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے اور آگے بڑھتی ہی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا۔ چور مچائے شور کے مصداق آج ان کو اپنا دور یاد آ رہا ہے جب انکی حکومت میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلے گئے۔ انکو ہم یقین دلاتے ہیں کہ انشااللہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں