0

ڈپریشن کے علاج میں جادوئی کھمبی دوسری دواں سے 400 فیصد بہتر ہے، تحقیق


میری لینڈ، امریکا: ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن کے علاج میں سائیلوسائیبن نام کا ایک مرکب موجودہ دواں سے 400 فیصد زیادہ بہتر اور مثر پایا گیا ہے۔ یہ جادوئی کھمبی یا سائیلوسائیبن مشروم کہلانے والی کھمبیوں میں پایا جانے والا مخصوص مرکب ہے۔ویسے تو سائیلوسائیبن (psilocybin) کا شمار منشیات میں کیا جاتا ہے لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اسے مریضوں میں تشویش اور ڈپریشن جیسی کیفیات بھی ختم کرنے میں بھی مثر پایا گیا ہے، جس کے بعد اسے شدید ڈپریشن کے علاج میں باقاعدہ آزمانے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ایسا شدید ڈپریشن جو کم از کم دو طرح کی اینٹی ڈپریسنٹ دوائیں دینے پر بھی ختم نہ ہو، اسے طبی زبان میں ایم ڈی ڈی یعنی میجر ڈپریسیو ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔اس کیفیت میں مریض شدید ترین مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے، یہاں تک کہ وہ بار بار خودکشی کی کوششیں بھی کرنے لگتا ہے۔ ڈپریشن کی یہ کیفیت بعض مرتبہ اتنی خطرناک ہو جاتی ہے کہ عام اینٹی ڈپریسنٹس (ڈپریشن کی عام دواں) سے بھی ختم نہیں ہوتی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں