0

کورونا نے 24 گھنٹوں میں 25 افراد کی جان لے لی


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہوگئی۔ین سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 577، خیبرپختونخوا 40 ہزار 379 ، اسلام آباد میں 21 ہزار 557، بلوچستان میں 16 ہزار 055 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 703 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 تعداد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں