0

کورونا وبا؛ شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور ان کے گھر والوں پر روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں شادی کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شادی کی تقریب بند کمرے یا ہال کے بجائے کھلی فضا میں ہوگی، شادی کی تقریب کے لیے جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا، تقریب میں قالین یا غالیچوں کا استعمال مہیں ہوگا۔ شادی کی تقریب زیادہ سے زیادہ ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے اور ان کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ دلہا، دلہن اور ان کے گھر والے روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول نہیں کریں گے۔این سی او سی کے ایس او پیز کے تحت شادی تقریبات کے مہمانوں کی یومیہ بنیاد پر اسکریننگ کرنا ہو گی، تقریب میں کاغذ والا تولیہ اور جراثیم کش ادویات کا استعمال ہو گا، تقریب سے قبل کیمرہ، موبائل فون ، گاڑیاں اور دیگر استعمال کی تمام چیزیں ڈس انفیکٹ کرانا ہوں۔ تقریب میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور سینیٹائزر کا انتظام لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں